• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کائنات کی تباہی کا’’خودکش بٹن‘‘ہوسکتا ہے،نئی ویڈیو میں خدشے کا اظہار

کراچی(جنگ نیوز)کائنات کی تباہی کا ممکنہ طورپر ’’خودکش بٹن‘‘ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے زندگی اچانک صفحہ ہستی سے مٹ سکتی ہے اورہم اس تباہی کو آتے ہوئے دیکھ بھی نہیں سکیں گے۔ایک نئی ویڈیو میں اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہماری اس کائنات کی تباہی کا سب سےزیادہ موثرراستہ ہوسکتا ہے بشمول زیادہ استحکام پذیر کم توانائی ’’ویکیوم اسٹیٹ‘‘یعنی خلاء والی حالت،کی جانب حرکت کرنے والے  ذرات،ہگس فیلڈجو ہرشے کو کمیت دیتا ہے،معمول کی سوچ سے کم مستحکم ہوسکتا ہے،اگر یہ حقیقت میں خلاء والی حالت کی جانب پیش رفت کرے تو اس کے نتیجے میں ایک سلسلہ وارتعامل اس کائنات کو نیست ونابودکردے گا اورطبیعات کو ہمیشہ کے لئے تبدیل کردے گا۔اس کائنات کی تباہی بدی کے برے بدمعاشوں کے لئے چھوڑا جانے والا ایک اہم کام ہوسکتا ہے لیکن اس کے وجودکے لئے سب سے موثرترین راستہ تلاش کرنا ،جیسا کہ ہم جانتے ہیں اس کا خاتمہ ،تووہ ماہرین طبیعات کے لئے ایک اہم ذمہ داری ہے۔ 
تازہ ترین