• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف کٹیگریوں کے سعودی ویزہ کی فیس نئی شرح سے وصول ہوا کریگی

اسلام آباد (حنیف خالد) سفارتخانہ سعودی عرب اسلام آباد اور قونصل خانہ سعودی عرب کراچی کے ادارے الاعتماد نے پاکستانیوں سے سعودی عرب کے مختلف کٹیگریوںکی ویزہ فیس جس نئے ریٹ سے وصول کرنا شروع کردی ہے وہ درج ذیل ہیں کمرشل وزٹ(VISIT)،ورکنگ وزٹ ،بزنس ویزے سنگل انٹری پر2ہزارسعودی ریال فیس جمع کرانے والے کو جاری ہواکریں گے۔ ملٹی پل انٹری(MULTIPLE ENTRY)چھ ماہ کاویزہ 3ہزار سعودی ریال اداکرنے والے کو دیاجائے گا۔ ایک سال کاملٹی پل ویزہ5ہزارسعودی ریال جمع کرانے والے کو دیاجائے گا۔ دوسال کاملٹی پل ویزہ8ہزار سعودی ریال فیس جمع کراکرحاصل کیاجاسکے گا۔ پاکستان کے 28 روپے سے زیادہ کا ایک سعودی ریال ہے فیملی وزٹ ویزہ سنگل انٹری2ہزاریال،6ماہ کی ملٹی پلس انٹری3ہزار ایک سال کی ملٹی پل انٹری5ہزاراوردوسال کی ملٹی پل انٹری8ہزار ریال کاسفارتخانہ جاری کرے گا۔ اسکارٹ/ (COMPANY) ویزہ سنگل انٹری 2ہزار 6ماہ کاملٹی پل ویزہ 3ہزار ایک سال کا ملٹی پل ویزہ5ہزار ریال 2سال کا ملٹی پل ویزہ8ہزار ریال فیس جمع کراکر جاری ہوگا۔ پرسنل وزٹ سنگل انٹری ویزہ2ہزار6ماہ کاملٹی پل انٹری3ہزار ریال ایک سال کا ملٹی پل ویزہ 5ہزار ریال 2سال کاملٹی پل انٹری پرسنل وزٹ ویزہ 8ہزار ریال دے کر ملے گا۔ٹوریزم وزٹ ، گڈ ڈلیوری، آفیشل وزٹ(نارمل پاسپورٹ) کاسنگل انٹری ویزہ2ہزار روپے 6ماہ کاملٹی انٹری ویزہ 3ہزار روپے ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزہ 5ہزار دو سال کا ملٹی پل انٹری ویزہ 8ہزار ریال فیس جمع کرانے والے کو ملے گا۔ تھراپی(سپیشل)اور ڈپلومیٹک اینڈ سپیشل ویزے کی فیس نہیں لکھی گئی ۔ تھراپی(سپیشل)سنگل انٹری ویزہ2ہزار ریال، چھ ماہ کا ملٹی پل انٹری ویزہ3ہزار ریال ایک سال کا ملٹی انٹری ویزہ5ہزار ریال اور8ہزار ریال جمع کراکر ملاکرے گا۔ ایجوکیشنل سپیشل ویزے کی فیس نہیں لکھی گئی یہ ساری ادائیگی(ENJAZ)سسٹم پرہوں گی۔ ایجوکیشنل وزٹ، ورک ،عارضی ورک ، سیزنل ورک،ریذیڈنٹ،ایگزٹ ری انٹری، سکالراینڈ ایکسپورٹ کی کوئی ویزہ فیس درج نہیںہے ٹرانزٹ ویزہ کی فیس300سعودی ریال (8400روپے) مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین