• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ریاستی عناصر کی حمایت نہیں کرنی چاہئے،بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر

نئی دہلی / کابل (جنگ نیوز) کوئٹہ میں دہشت گردی کے سفاک واقعے کے باوجود بھی بھارت اور افغانستان باز نہیں آئے اور اپنا پرانا راگ الاپتے رہے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دہشتگردی کے واقعے کی مذمت تو کی لیکن ساتھ ہی ہرزہ سرائی بھی کرتے رہے۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر کی حمایت نہیں کرنی چاہئے ، وہ پلٹ کر آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جبکہ افغانستان ک چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی ، جنگجوؤں میں فرق اور پراکسی وار سے صرف تباہی آتی ہے ۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کا حملہ افسوسناک ہے ، دہشت گردی میں ملوث غیر ریاستی عناصر کی بیخ کنی کرنی چاہئے ، میں کسی بھی ریاست کا حوالہ نہیں دے رہا ، کسی بھی ریاست کی جانب سے ان کی حمایت نہیں ہونی چاہئے کیونکہ بعض اوقات وہ پلٹ کر وار کرتے ہیں اور میرے خیال سے یہ ان واقعات میں سے ایک ہے لیکن مجھے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ۔ ادھر افغان نیوز ایجنسی کے مطابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی ، پراکسی فورسز کا استعمال اور دہشتگردوں میں فرق ہمیشہ تباہی لاتا ہے ۔ 
تازہ ترین