• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سرحد، عمران اسلام آباد پر حملےکیلئے تیار، کیا یہ اتفاقی تعلق ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد( جنگ نیوز ) وفا قی  وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے 2 نومبر کے اسلام آباد میں دھرنے اور بھارتی اشتعال انگیزی کو آپس میں جوڑ دیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارت  سرحد پر اور  عمران خان اسلام آباد پر حملےکیلئے  تیار ہیں ، کیا یہ اتفاقی تعلق ہے،انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ  ʼبھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر حملہ کررہا ہے، کوئٹہ اور پشاور پر افغانستان سے حملے ہورہے ہیں اور عمران خان اسلام آباد پر حملے کرنے کیلئے تیاری کررہے ہیں۔ اس  ٹوئٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ʼکیا یہ اتفا قی تعلق ہے؟ʼخواجہ آصف کا مذکورہ ٹوئٹ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیر دفاع کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد سامنے آیا، جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیر دفاع مودی کے پاکستان مخالف بیانات پر جواب دینے کے بجائے حکومت کی کرپشن کو بچانے کے لیے اپوزیشن پر الزامات لگاتے رہتے ہیں۔تحریک انصاف کے سربراہ کا دعویٰ تھا کہ نواز شریف صرف پاناما لیکس کی تحقیقات سے بچنا چاہتے ہیں اور ان کے وزراء کا کام صرف نواز شریف کو پاناما لیکس کی تحقیقات سے بچانا ہے۔ 
تازہ ترین