• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سیکورٹی رسک ہیں، کچھ بھی ہو دھرنا ہوگا، عمران خان

اسلام آباد، کوئٹہ(نیوز ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف پاکستان کےلئے سکیورٹی رسک بن گئے ہیں، ہم جب بھی کچھ کرنا چاہتے ہیں توکچھ نہ کچھ ہوجاتا ہے، کرپشن اور دہشت گردی کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے، جو مرضی ہو جائے 2؍نومبر کو دھرنا ہو کر رہے گا،جس ملک کے حکمران چوری کریں وہ تباہ ہوجاتے ہیں، پاکستان اس لیے نہیں بناتھا کہ ٹاٹا اور برلا کی جگہ شریف مال بنائیں،وزیراعظم نواز شریف نے جتنے دورے لندن کے کیے اسکے آدھے بھی کوئٹہ کے کرلیتے تو صورتحال بہتر ہوتی،سیکورٹی لیکس کے ذریعے فوج کو بدنام کیا گیا لہٰذا لیکس کے ذمہ داران کو فوری سامنے لایا جائے، پتہ چلنا چاہیے کہ ملک کے میر جعفر اور میر صادق کون ہیں؟ ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوبنی گالہ اور کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عمران خا ن نے کوئٹہ میںدہشت گردوں کے حملے کے نتیجےاہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں کوئٹہ کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ایک نئی ڈاکٹرائن پر کام کر رہا ہے، وہ فوجی طریقے سے پاکستان کو ختم نہیں کرسکتے لہٰذا اندرونی طور پر انتشار پھیلارہے ہیں تاکہ یہاں اصلاحات نہ ہوں اور پاکستان میں کرپشن کے خلاف تحریک بھی کام نہ کرے، یہ بھی بھارت کی سازش ہے۔
تازہ ترین