• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا سانحہ کوئٹہ کے شہید کیپٹن کو تمغہ جرأت دینے کا اعلان

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سانحہ کوئٹہ کے شہید کیپٹن روح اللہ کو تمغہ جرأت دینے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیپٹن روح اللہ کوئٹہ حملے کے بعد کئے جانے والے کلیئرنس آپریشن میں شہید ہوگئے تھے۔  جبکہ سانحہ میں شدید زخمی ہونے والے نائب صوبیدار محمد علی کو بھی تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا ہے۔۔ کیپٹن روح اللہ ایلیٹ آرمی کمانڈو تھے اور ان کا تعلق تحصیل شبقدر سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید کی میت آبائی علاقے میں پہنچانے کےلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں وجہ ولہ میں ادا کی جائے گی ۔
تازہ ترین