• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی تخریب کاری کے ثبوت کابل کو دیدیئے گئے

اسلام آباد (رپورٹ…فصیح الرحمٰن خان) پاکستان نے ملک کی مغربی سرحدوں کے ساتھ صوبوںبلوچستان اور خیبرپختونخوا میں افغان این ڈی ایس اور بھارتی ’’را‘‘ خفیہ ایجنسیوں کی تخریبی سرگرمیوں سے متعلق ثبوت حال ہی میں افغانستان کو دیئے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کابل کو خبردار کیا کہ وہ کوئٹہ میں دہشت گردی کی واردات کے بعد صورتحال کو ہلکا نہ لے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ اکیڈمی پر حملہ رواں سال بلوچستان میں دہشت گردی کا چھٹابڑا واقعہ ہے۔ افغانستان کے وسیع علاقوں پر طالبان کے کنٹرول کے باعث افغان حکومت بری طرح پھنس گئی ہے کیونکہ افغانستان سے عناصر کا مبینہ طور پر کوئٹہ حملے میں ملوث ہوناکابل انتظامیہ کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ جبکہ بعض سیکورٹی حکام کی رائے میں افغانستان کی جانب سے وہاں دہشت گردوں کی بیخ کنی کیلئے اقدامات نہ کرنا دانستہ دکھائی دیتاہے۔
تازہ ترین