• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو ٹیم کونشانہ بنانے کیلئےیکے بعدیگرے 2بم دھماکے، ایک اہلکار شہید

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور کے نواحی علاقہ دائوزئی میں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں پر بم دھماکہ کے نتیجہ میں ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر بچ گیا دھماکہ کے فوراً بعد علاقہ میں پولیو مہم عارضی طور پر بند کردی گئی واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس ، بم ڈسپوزل یونٹ اور میڈیاکی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے علاقہ میں بم سپوزل یونٹ اہلکاروں کی جانب سے تلاشی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے نصب دوسرا بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے دوسرے دھماکہ میں بھی پولیس اہلکار اور میڈیا کے نمائندے معجزانہ طور پر بچ گئے دوسرے دھماکہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سڑکوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی بی ڈی یو حکام کے مطابق دونوں دھماکے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعہ کئے گئے جن میں مجموعی طور پر 3کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا خیبر پختونخوا کے 13اضلاع میں 24اکتوبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے دوران پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے موثر اقدامات کئے گئے ہیں منگل کے روز پولیو مہم کے دوران ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے میں مصروف تھیں جبکہ پولیس کی جانب سے جگہ جگہ قائم ناکہ بندیوں پر اہلکار الرٹ کھڑے تھے اس دوران تھانہ دائودزئی کی حدود میوڑہ میں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر معمور دواہلکار وں محمد نذیر ولد محمد ایوب ساکن شب قدر اور لیاقت ساکن دیر کے قریب پہلے سے نصب بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں محمد نذیر شدید زخمی جبکہ لیاقت معجزانہ طو رپر بچ گیا ، مجروح اہلکار کو طبی امدا دکیلئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا جہاں بعد ازاں وہ دم توڑ گیا ۔دریں اثناء واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس ، بم ڈسپوزل یونٹ اور میڈیا کے نمائندے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کردیااور میڈیا نے کوریج جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ نے علاقہ میں سرچنگ شروع کردی تو اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے قریب ہی نصب کیا گیا دوسرا بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا تاہم اس دھماکہ میں بھی وقوعہ پر موجود تمام اہلکار اورنمائندے معجزانہ طور پر بچ گئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقہ کو مکمل طور پر سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
تازہ ترین