• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اوروزیر دفاع لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں،حافظ حمداللہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ نےعتراف کیا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان کوآرڈینیشن حکومت کی ذمہ داری ہے ، غفلت برتنے والے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی نہیں ہوپائی۔ اگر اس سانحے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے تو اُسے بھی جوابدہ ہونا چاہئے۔ وہ ” جیو نیوز“ کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کررہے تھے۔پروگرام میں جمعیت علما اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ،بلوچستان بارکےصدرکامران مرتضیٰ اورپیپلزپارٹی کے سینیٹرفتح محمد حسنی بھی شریک تھے۔پروگرام میں جے یوآئی کے رہنما حافظ حمداللہ  نے کہا کہ حکمران لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں ، واقعے کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ صدر بلوچستان بار کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف ہم جنگ ہار رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فتح محمد حسنی نے کہا کہ ہم بلوچ ہیں اور صرف بلوچستان ہی نہیں تمام ملک میں ہونے والے ایسے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی صفوں میں چھپے اور بیرونی دشمنوں کیخلاف عملی اقدام کی ضرورت ہے ۔وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ نے کوئٹہ سانحے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال قبل بھی ٹریننگ سینٹر پر حملہ ہوا ، آٹھ آگست کو 70 لوگ مارے گئے آئی جی بلوچستان احسان محبوب کے باؤنڈی وال کے مطالبے اور وزیر اعلی ثنا اللہ زہری کی منصوبے اور فنڈ کی منظوری کے باوجود باونڈی وال کی تعمیر نہیں کی گئی ۔
تازہ ترین