• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عا لمی بینک کے 4 رکنی وفد کی صوبا ئی وزیر لا ئیواسٹا ک سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عا لمی بینک کے 4رکنی وفد نے خا لد انجم کی سر برا ہی میں آج صبح صوبائی وزیر لائیواسٹاک و فشریز محمد علی ملکا نی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر سیکریٹری لائیواسٹاک و فشریز غلا م حسین میمن ،محکمہ لائیواسٹاک پرو جیکٹ ڈائریکٹر نذیر کلہو ڑو ،ڈائریکٹر جنرل علی اکبر سومرو ،صا حب منگی ،عا لمی بینک کے نذر مہر و دیگر افسران نے بھی مو جو د تھے ۔صوبا ئی وزیر لا ئیو اسٹا ک و فشریز محمد علی ملکانی نے سندھ ایگریکلچرل گرو تھ پرو جیکٹ منصو بہ کی پیشرفت سے آگہی دیتے ہو ئے بتا یا کہ عا لمی بینک اور حکومت سندھ مشترکہ طو ر پر ڈیری اور لائیواسٹا ک میں سر ما یہ کا ر ی کے فرو غ کی کو شش کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے بتا یا کہ جا نور پا لنے والے ما لکا ن کو اور چھوٹے و در میا نہ کا شتکا رو ں کوجدید آلات و دیگر سہو لتیں فرا ہم کر نے کے لئے اقدا ما ت کئے جا رہے ہیں۔ یہ منصوبہ معاہدے کے مطا بق زیادہ پیداوار ی صلا حیت کے لئے دیگر اضلا ع میں کا م شرو ع کریگا ۔ انہو ں نے مزید بتا یا کہ پروگرا م کے تحت جا نورو ں کےاسپتا لو ں اور لیبا ر ٹریز کو بھی تما م جدید سہو لتیں فرا ہم کر نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔نیز فشریز میں بھی سر ما یہ کا ر ی کے ساتھ ساتھ زرا عت ،ادویات کی تیا ر ی اور پو لٹری کی صنعت کے فرو غ کے لئے بھی فزیلیبٹی پر کا م کیا جا رہا ہے ۔ملا قا ت میں وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے پو ر ے تعاون کا یقین دلا تے ہو ئے کہا کہ عا لمی بینک سفا رشا ت کے مطا بق عملدرآمد کر ے گا تاکہ سندھ کے کاشتکاروں، لائیو اسٹاک ، زرا عت اور پولٹری کے شعبے میں جدید تقاضوں کے عین مطا بق سہو لتیں فرا ہم کی جاسکیں۔
تازہ ترین