• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی تنائو احتجاج کے منفی اثرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل برقرار، 238 پوائنٹس کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  ملک میں جاری سیاسی تناو ٔاور احتجاج کے منفی اثرات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں مندی کا  تسلسل برقرار، 100 انڈیکس میں 237.95 پوائنٹس کی کمی، مارکیٹ سرمایہ میں 62 ارب 30 کروڑ 84 لاکھ 96 ہزار 319 روپے کی کمی رونماہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 3 لاکھ 64 ہزار 480 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں ایک  ارب 57 کروڑ 47 لاکھ 55ہزار 313 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 237.95 پوائنٹس کی کمی سے 40526.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 430 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 151 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 262 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر 34 کروڑ 75 لاکھ 27 ہزار 80 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 13 ارب 15 کروڑ 83 لاکھ 11 ہزار 486 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 83 کھرب 16 ارب 24 کروڑ 49 لاکھ 89 ہزار 764 روپے سے کم ہو کر 82 کھرب 53 ارب 93 کروڑ 64 لاکھ 93 ہزار 445 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 139 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 56 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 11 کروڑ 62 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔  سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 134.97 روپے کے اضافے سے 2834.55 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح باٹا (پاک) کے حصص کی سودے بھی 120.53 روپے کی تیزی سے 4300 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پیلپس مورس پاکستان اور ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمت 67.59 روپے کی مندی سے 1924 روپے اور ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمت بھی 48.74 روپے کی کمی سے 1365.70 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 5 کروڑ 98 لاکھ 37 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 9.16 روپے سے شروع ہو کر 9.20 روپے پر بند ہوئی جبکہ بینک آف پنجاب کے 4 کروڑ 9 لاکھ 42 ہزار 500 حصص کے سودے 17.90 روپے سے شروع ہو کر 17.26 روپے بند ہوئے۔ جبکہ  30 انڈیکس بھی 165.23 پوائنٹس کی مندی سے 22112.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح  آل شیئر انڈیکس میں 210.79 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی ۔ مزید برآں بینکس ٹریڈ ایبل  انڈیکس 206.28 پوائنٹس کی کمی سے 17555.17 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل  انڈیکس 255.19 پوائنٹس کی مندی سے 15602.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔
تازہ ترین