• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل مسابقتی انڈیکس میں پاکستانی رینکنگ باعث تشویش ہے،خالد تواب

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر )  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزا ٓف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے سنیئر نائب صدر شیخ خالد تواب نےورلڈ اکنامک فورم کے گلوبل مسابقتی انڈکس   میں پاکستان کی رینکنگ پر تشو یش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں پاکستا ن کی رینکنگ 4 درجے بڑھی ہے اور اب 122نمبر ہے لیکن یہ رینکنگ جنو بی ایشیا ئی خطے میں سب سے کم ہے جو کہ ایک خطر ناک با ت ہے ۔ خالد تواب نے کہاکہ ہمیں اپنے انفراسٹر کچر میں بہتری لا نے کی ضرورت ہے کیونکہ بہتر انفرا سٹر کچر ہمیشہ سر مایہ کا ری کو فروغ دینے اور کا روباری لا گت کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔شیخ خالد تواب نے اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہو ئےکہاکہ پاکستان جو کہ اس وقت 122نمبر پر ہے جبکہ اسکے ہمسایہ جنوبی ایشیا ء کے ممالک  بھا رت39نمبر پر، بنگلہ دیش 106 نمبر پر، بھو ٹان 97پر ، نیپال 98نمبرپر اور سر ی لنکا 71نمبر پر ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی معیشت کی درجہ بند ی (factor driven )  کیٹگر ی میں کی گئی ہے جو کہ بنیادی طو ر پر اداروں کو بہتر کر نے ، انفرا سٹر کچر کو بہتر بنانے ، معاشی استحکام ، صحت اور بنیا دی تعلیم کو بہتر بنانے پر انحصا ر کر تی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس سال پچھلے سال کے مقابلے میں چاردرجے کی بہتر ی کی وجہ پاکستان میں معاشی استحکام ہے جوکہ بجٹ کے خسارے کو کم کر نے ، افراط زر میں کمی اور بچتوں میں اضا فے کی وجہ سے ہو ئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کر پشن پاکستان میں کاروبار کر نے کے لیے سب سے زیادہ مشکلا ت پیدا کر نے والا عنصر ہے اور اس کے علاوہ جرم اور چو ری ، ٹیکس کی شر ح اور حکومتی استحکام وہ عنا صر ہیں جو کہ کا روباری مشکلا ت پیدا کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ با ت قابل ستا ئش ہے کہ پچھلے سال کے دوران عوامی ا عتما د سیا ستدانو ں کی صحیح سمت میں پالیسیو ں کی وجہ سے بڑھا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو مضبو ط اور اہم اقدامات کر نے کی ضرورت ہے جس سے اداروں کی کارکر دگی بڑ ھے اور ادارے مضبو ط ہو ں۔
تازہ ترین