• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بینک کو1,776 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع

کراچی(پ ر)سندھ بینک کے بورڈ آگ ڈائریکٹرز کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں 30 ستمبر 2016 کو ختم ہونے والے نو ماہ کے اکاؤنٹس کی منظوری دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق بینک نے اس عرصے میں ڈپازٹس،ایڈوانسس اور پروفٹیبیلیٹی میں قابل اطمینان نمو ظاہر کی ہے۔30ستمبر 2016 کے عرصے میں بینک کے ڈپازٹس22.2فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 102.76بلین روپے ہوگئے جو کہ 31 دسمبر 2015 میں 84.08 بیلن روپے تھے۔گراس ایڈوانسس میں 51.76 بلین روپے کا اضافہ ہوا جو کہ 31 دسمبر 2015 میں 46.71 بلین روپے تھا جوکہ 10.8 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ صارفین کے مجموعی اکاؤنٹس کی تعداد11.6 فیصد کے اضافے سے399,494 رہی جو کہ31 دسمبر 2015 میں 358,084 تھی۔جوکہ اکاؤنٹس کی تعداد میں 41 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا۔ 30 ستمبر 2016 کو ختم ہونے والے عرصے تک کا قبل از ٹیکس منافع17.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1,776 ملین روپے رہا جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 1,510 ملین روپے تھا ۔
تازہ ترین