• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسیس گروپ نے ’ڈیجیٹل پاس ‘ قائم کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں سب سے بڑے تھرڈ پارٹی ٹرانزیکشن پروسیسنگ نیٹ ورک کے حامل ادارے ایکسیس گروپ نے ’ڈیجیٹل پاس ‘ قائم کردیا ہے۔ ڈیجیٹل پاس جدید ترین ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کے لیے ایک مکمل ایکو سسٹم ہے۔ڈیجیٹل پاس کارپوریٹ، مالیاتی اور خوردہ شعبے کے لیے بزنس ٹو بزنس ، بزنس ٹو کنزیومر، گورنمنٹ ٹو پبلک اور پرسن ٹو پرسن میں ادائیگی کے معاملات کی مکمل سہولتیں فراہم کررہا ہے۔ ملک بھر کے200سو سے زائد شہروں اور قصبوں تک رسائی رکھنے والا ڈیجیٹل پاس کا ایکو سسٹم بیک وقت لاکھوں کی تعداد میں لین دین کی ترسیل پر عمل درآمد کی صلاحیت کا حامل ہے۔ ڈیجیٹل پاس پاکستان میں مالی اور غیر مالی ادائیگیوں کو جدید ترین اور تیز رفتار ایکو سسٹم کے تحت لانے کے عزم پر کاربند ہے۔
تازہ ترین