• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر اختیار بیگ ورلڈ فیڈریشن آف قونصلز جنوبی ایشیا ریجن کے چیئرمین نامزد

کراچی (پ ر)ورلڈ فیڈریشن آف قونصلز (WFC) کے حالیہ بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں یمن کے اعزازی قونصل جنرل، قونصلر کارپس سندھ کے صدر اور ڈبلیو ایف سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو آئندہ 3 سال کیلئے ورلڈ فیڈریشن آف قونصلز جنوبی ایشیاء ریجن کا چیئرمین نامزد کردیا گیا۔ ڈاکٹر بیگ ڈبلیو ایف سی میں پاکستان کے علاوہ بھارت، ایران، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ، بھوٹان اور افغانستان کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ڈاکٹر اختیار بیگ نے ڈبلیو ایف سی کا جنوبی ایشیاء کیلئے چیئرمین نامزد کرنے پر ورلڈ فیڈریشن آف قونصلز کے صدر اکوت ایکن اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جنوبی ایشیاء کیلئے چیئرمین نامزد ہونا ان کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر بیگ پہلے ہی ڈبلیو ایف سی کی پبلک ریلیشن اینڈ میڈیا سینٹرل کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔
تازہ ترین