• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیاب حج آپریشن پر شاہین ایئر کیلئے حسن کارکردگی ایوارڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہین ایئر انٹرنیشنل کو کامیابی سے حج آپریشن مکمل کرنے پر حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ شاہین ایئر انٹرنیشنل کو پاکستان حج ڈاریکٹریٹ مدینہ کی جانب سے ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے مدینہ میں منعقدہ تقریب میں دیا۔ حج آپریشن کے دوران پاکستان کے 6 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد اور پشاور سے 33 ہزار حجاج کرام کو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا تھا۔اس ایوارڈ سے پہلے شاہین ایئر انٹرنیشنل کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی جانب سے بہترین حج آپریشن کے لئے تعریفی سند بھی دی گئی تھی۔
تازہ ترین