• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پریس کلب میں میڈیکل کیمپ اور مشورہ کلینک آج لگایا جائے گا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی کے زیر اہتمام نیورو لوجی ایویرنیس اینڈ ریسرچ فائونڈیشن کے اشتراک سے فالج کے عالمی دن پر فالج اسکریننگ کیمپ اور مشورہ کلینک کا 27اکتوبر کو انعقاد کیا جائے گا جس میں کراچی پریس کلب کے اراکین اور اُن کے اہل خانہ کے مفت کولیسٹرول ، شوگر اور بلڈپریشر سمیت مختلف طبی ٹیسٹ کیے جائیں گے اور دماغی اور اعصابی بیماریوں خصوصاََفالج سے متعلق مشورہ کلینک میں کراچی کے اسپتالوں کے ماہرین معائنہ بھی کریں گے ۔ میڈیکل کیمپ 27اکتوبر جمعرات دن 12بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گا۔ماہرین نے کہا کہ ہے کہ ٹیسٹ کے لیے آنے والے 12سے 14گھنٹے کے روزے کے ساتھ آئیں ۔
تازہ ترین