• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق (پرائیویٹ) بی اے ، بی کام، معادلہ(مدارس، فاضل عربی اورہومیو پیتھک کے ناکام طلبہ و طالبات)امتحانی فارم27اکتوبر سے 11نومبر 2016تک الائیڈ بینک گلشن اقبال برانچ اور عسکری بینک بوہرہ پیر روڈبرانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔بی اے،بی کام(سال اول و دوم) مدارس، ہومیو پیتھک کی امتحانی فیس3ہزار3سو روپے جبکہ بی اے ، بی کام (مشترکہ) کی امتحانی فیس5ہزارروپے اور امتحانی فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صرف جامعہ اردو میں رجسٹرڈ امیدوار ہی امتحانی فارم جمع کرانے کے اہل ہیں، ایسے طلباء و طالبات جن کی رجسٹریشن 2010ء کی ہے ان کیلئے امتحانات میں شرکت کا آخری موقع ہے۔
تازہ ترین