• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کے اسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں ، پیرا میڈیکل اسٹاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر محمداسحاق نےکہا ہے کہ صوبے کے اسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں ۔ حکومت سندھ کی جانب سے اسپتالوں کی نجکاری کے احکامات کوہم نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کےنمائندوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ملیر کے جنرل سیکریٹری نصیراحمد، سینئر نائب صدر سلیم میمن، سینئر جوائنٹ سیکریٹری محمدسلیم ، سیکریٹری اطلاعات نورمحمد سمیت کثیرتعداد موجو د تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہیلتھ فیسلیٹیز پرائیوٹائزڈ کرنے سےعملے کو تحفظات ہیں اور ان میں پائی جانے والی بے چینی اور اعلیٰ افسران کی معنی خیز خاموشی کے باعث عدالت کادروازہ کھٹکھٹانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ۔
تازہ ترین