• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائو یونیورسٹی میں پروفیسر شمس الدین کی وفات پر تعزیتی اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نےڈائو میڈیکل کالج کے سابقہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شمس الدین کی وفات پرایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا ۔اجلاس میں یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ارکین، پروفیسرز، ڈاکٹرز،طالباوطالبات اور پروفیسر ڈاکٹر شمس الدین کے لواحقین نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان، ڈائو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر جنید اشرف، پروفیسر خالد محمود، پروفیسر رئوف میمن، پروفیسر شفیق الرحمان نے مرحوم پروفیسر ڈاکٹر شمس الدین کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی طبی و تحقیقی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مرحوم ایک انتہائی پیشہ ور محقق، مدبر، با وقاراور انسان تھے جن کی خدمات کو طویل عرصہ تک فراموش نہیں کیا جا سکے گا ۔ مرحوم نے بطور ایک اچھے استاد اور ماہر فزیشن کے اپنی خدمات جاری رکھیں ۔مقررین نے مرحوم کی شعبۂ طب میں اعلی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس کےاختتام پر شرکاء نے مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لئے دعا و فاتحہ خوانی کی۔
تازہ ترین