• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال مکلی کے نرسنگ اسکول کی طالبات کا مظاہرہ

ٹھٹھہ(نامہ نگار) سول اسپتال مکلی میں قائم نرسنگ اسکول کی درجنوں طالبات نے شہناز، فردوس، روبینہ، فوزیہ، نرگس و دیگر کی قیادت میں نرسنگ اسکول کے پرنسپل  کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ رشوت نہ دینے پر پرنسپل نے ان کے امتحانی فارم منسوخ کر دیے ہیں اور انہیں تین ماہ سے وظیفہ ادا نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث ان کا مستقبل داؤ پر ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرنسپل کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر ان کے امتحانی فارم بحال کیے جائیں اور انہیں وظائف کی ادائیگی کی جائے۔
تازہ ترین