• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپکا ’’ایم ٹی وی میوزک ایوارڈ ‘‘سے بین الاقوامی ریڈ کارپٹ ڈیبیو کرینگی

لاس اینجلس(جنگ ڈیسک) اداکارہ دیپیکا پاڈوکون 6نومبر کو ہونے والے ایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈ میں ایوارڈ پیش کرکے بین الاقوامی ریڈ کارپٹ کا ڈیبیو کریں گی،اس ایوارڈ کیلئے بیونسےاور جسٹن بیبئر کو نامزد کیا گیا ہے۔دیپیکا پاڈوکون کامیابی کی منزلیں تیزی سے طے کررہی ہیں،اداکارہ جو فلم ٹرپل ایکس دی زینڈر کیج میں ون ڈیزل کے مقابل کام کرکے ہولی وڈ میں اپنا ڈیبیو کررہی ہیں، حقیقی بین الاقوامی سیلیبرٹی ہیں۔ اب وہایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈ2016 پیش کرتی نظر آئیں گی، ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد 6 نومبر کو ہوگا۔انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر دیپیکا پاڈوکون نے شیئر کی۔اداکارہ کا حال ہی میں وینیٹی فیئر میگزین ہولی وڈ نیکسٹ جنریشن کے درمیان انتخاب کیا گیا تھا۔ فوربز میں دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ پانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں بھی دیپیکا پاڈوکون کوشامل کیا گیا ۔یہ پہلی بار ہوگا کہ ہم دیپیکا پاڈوکون کو بین الاقوامی اسٹیج پر ایوارڈ دیتے ہوئے دیکھیں گے، اور سب یہ دیکھنے کے منتظرہیں کہ اس اہم موقع پر اداکارہ کیسا لباس پہنیں گی۔اگرچہ پریانکا چوپڑا آسکر اور ایمی سمیت متعدد بار بین الاقوامی تقریبات میں شریک ہوچکی ہیں تاہم دیپیکا پاڈوکون پہلی بار کسی ایسی تقریب کا حصہ بنیں گی۔بیونسے اور جسٹن بیئبر زیادہ نامزدگیوں کی وجہ سے سرفہرست ہیں، دونوں گلوکاروں کو پانچ پانچ شعبوں میں نامزدگیاں ملی ہیں، جبکہ ایڈیلے کو چار شعبوں میں نامزدگیاں ملی ہیں۔دیگر نامزدگیوں میں ویکنڈ، ریہانا،ڈارک، آریانا اور کینے ویسٹ شامل ہیں۔بیونسے کو بہترین یو ایس ایکٹ، بہترین ویڈیو، بہترین فیمیل سنگر، بہترین لائیو ایکٹ اور مداحوں کی سب سے زیادہ تعداد کی وجہ سے نامزد کیا گیا ہے جبکہ جسٹن بیبئر کا انتخاب بہترین کینیڈین ایکٹ، ان کے گانے سوری کیلئے بہترین سانگ، بہترین میل سنگر، بہترین پاپ سنگر اور مداحوں کی سب سے زیادہ تعداد کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
تازہ ترین