• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفتاب مضطر کے اعزاز میں تقریب پذیرائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل کی لائبریری کمیٹی کے زیراہتمام اردو کا عروضی نظام اور عصری تقاضے کے موضوع پر جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی کی سند تفویض ہونے پر ڈاکٹر آفتاب مضطر کے اعزاز میں ’’تقریب پذیرائی‘‘ جمعہ 28 اکتوبر کو 6 بجے شام آرٹس کونسل میں ہوگی۔ پروفیسر سحر انصاری صدارت کریں گے اور ڈاکٹر شاداب احسانی مہمان خصوصی ہوں گے دیگر مقررین میں نصیر ترابی، پروفیسر رئیس علوی، فراست رضوی، ڈاکٹر تنظیم الفردوس، شاہین نیازی، سید ایاز محمود، ڈاکٹر عزیز احسن، پروفیسرصدف چنگیزی (کوئٹہ)، ڈاکٹر شاہد ضمیر، فیروز ناطق خسرو، جاوید حسن، رخسانہ صبا، راشد نور اور سہیل احمد شامل ہیں۔
تازہ ترین