• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کے مرض کے باعث مزاحیہ اداکار تنویر خاں شدید علیل ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف مزاحیہ اداکار تنویر خاں شدید علیل ہوگئے ہیں جس کے باعث انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ تنویر خاں کینسر کے موذی عارضہ میں مبتلا ہیں۔تنویر خاں مزاحیہ اداکاری،جملہ بازی میں جداگانہ انداز رکھتے ہیں ۔انہوں نے ٹیلی وژن ، اسٹیج اور مختلف ممالک میں شوز کرتے رہے ہیں۔ تنویر خان کی علالت کی اطلاع عام ہوتے ہی ان کے فنکار دوستوںاور فنکار ویلئفیر تنظیموں کے عہدہ دار ان کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے لگے۔ سندھ فنکار ویلفیئرٹرسٹ کے چیئر مین حمید بھٹو نے بھی اسپتال جاکر تنویر خان اور ان کے اہل خانہ سے ملا قات کی ان کے ہمراہ مزاحیہ اداکار کاشف خان بھی تھے ۔ اس موقع پر کاشف خان نے بتایا تنویرخان کی حالت بہت خراب ہے ۔اس مرحلے میں علاج کے لیے کثیر رقم درکار ہے ۔ جو تنویر خان کی استطاعت سے باہر ہے۔حمید بھٹو جو حکومت سندھ کی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔انہوں اس موقع پر یقین دلایا کہ علاج معالجے کے لیے حکومت سے جس قدر بھی ممکن ہوا مدد فراہم کریں گے ۔ جبکہ ٹی وی اداکار تنویر خان اور ان کے اہل خانہ نے وزیر اعلی سے علاج کے لیے مالی اعانت کی اپیل کی ہے ۔ تاکہ بروقت علاج مکمل ہوسکے ۔
تازہ ترین