• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹری : ریلوے پھاٹک پر اوور ہیڈ برج کیلئے چلائی جانیوالی تحریک ملتوی

کوٹری (نامہ نگار) ریلوے پھاٹک پر اوور ہیڈ برج کی تعمیرکےلئے سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے احتجاجی تحریک ڈپٹی کمشنر جامشورو کی یقین دہانی پر ملتوی کردی گئی۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنماؤں شبیر مگسی،ارشاد پہنور اور یونس اوٹھو نے کوٹری پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برج کی تعمیر کےلئے چلائی جانےوالی احتجاجی تحریک کے دوران ڈپٹی کمشنر جامشورو منور علی مہیسر نے بھوک ہڑتالی کیمپ پر پہنچ کر یقین دہانی کرائی ہے کہ برج کی تعمیر جلد از جلد شروع کی جائےگی ۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی نے بتایا کہ ٹینڈر ہونے کے باوجود تعمیراتی کام شروع کرنے میں چند رکاوٹ درپیش تھیں جوکہ ختم کرلی گئیں ہیں  اور انہوں نے احتجاجی تحریک ختم کرنے کا کہا جس پر پارٹی نے احتجاجی تحریک ملتوی کردی ہے، مگر برج کی تعمیرات جلد شروع نہ ہوئی تو احتجاجی تحریک پھر چلائی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی کوٹری میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،صحت وصفائی ،قلت آب سمیت دیگر بنیادی مسائل پر جدوجہد کا آغاز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے احتجاجی تحریک کی کامیابی پر صحافیوں سمیت دیگر پارٹیوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون کی وجہ سے وہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔ 
تازہ ترین