• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن :جرم ثابت ہونے پر5 ملزمان کو 14سال قید کی سزا

پڈعیدن(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی نوشہروفیروز کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 5ملزمان کو 14سال قید کی سزا سنادی ہے ،تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی نوشہروفیروز منظور احمد قاضی کی عدالت نے پولیس ڈیوٹی میں خلل ڈالنے اور پولیس کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر پانچ ملزمان اعجاز لاشاری،محمد مراد،نیاز،یامین ،پاندھی کو 14سال قید کی سزا سنادی ہے۔سزا کے بعد ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔سرکاری وکیل سجن اجن نے بتایا کہ 6اگست 2015کو ضلع دادو کے  پولیس اسٹیشن واہی پاندھی کی حدود میں ملزمان اعجاز،مراد،یامین کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائی کی جس پر ملزمان نے دیہاتیوں کی مدد سے پولیس پر حملہ کرکے فائرنگ کردی اور ڈنڈے برسائے جس کے نتیجے میں اے ایس آئی علی نواز گوپانگ،پولیس اہلکار محرم علی لغاری،عبدالغنی جمالی ، امان اللہ ببرسمیت 4اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے تھے۔
تازہ ترین