• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن، سیپکو کا نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 500کنکشنز منقطع

پڈعیدن (نامہ نگار) سیپکو کا نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن،500بجلی کنکشنز منقطع،  10ٹرانسفارمرز اتارلئے گئے، نادہندگان سے  10لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیپکو سب ڈویژن پڈعیدن کے مختلف علاقوں باران مری،گوٹھ محرم خا صخیلی،دریاخان مری،کوٹ لالو،لوکوشیڈ سمیت دیگر علاقوں میں سیپکو نوشہروفیروز کے ایکسین نثار احمد گاڈھی ،ایس ڈی اومنوج کمار،لائن سپرینڈنٹ طالب حسین منگریو،شاہد آرائیں،محمد یونس راجپر،غلام شبیر سولنگی ،اسلم شر،ممتاز باٹ کی قیادت میں سیپکو ٹیموں نے پولیس،سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر10ٹرانسفارمر اتارے گئے اور 500بجلی کنکشنز منقطع کر دیئے گئے۔ ایکسین نوشہروفیروزنثار احمد گاڈھی،ایس ڈی او منوج کمار نے جنگ کو بتایا کہ پڈعیدن میں آپریشن کے دوران 10سے زائد ٹرانسفارمر اتارے گئے ہیں،اورنادہندگان سے 10لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بجلی بلوں کی ریکوری ہر صورت میں کی جائیگی ،نادہبدگان سیپکو کی بقایاجات فوری طور پر ادا کریں،بصورت دیگران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ جن علاقوں ،گوٹھوں،شہروں کی جانب بقایاجات ہیں ان گوٹھوں ،شہروں سے بجلی ٹرانسفارمر اتار گئے ہیں ،جہاں سے بل ادا ہونگے وہاں ٹرانسفارمرز دوبارہ لگائے جائیں گے۔ 
تازہ ترین