• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد پور : ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ڈاکٹر کو گھر منتقل کردیا گیا

خیرپور (بیورو رپورٹ)  احمد پور کے قریب گوٹھ در محمد میتلو میں پرانی دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہو نے والے ڈاکٹر غلام مرتضیٰ لاکھو کو اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ لاکھو گذشتہ روز موٹر سائیکل پر اپنے اسپتال کی طرف جا رہے تھے کہ پیر شہبازی موڑ پر گھات لگائے ہوئے ملزمان نے ان پر فائرنگ کی ڈاکٹر کو ٹانگ اور بازو میں دو گولیاں لگیں انہیں پہلے تعلقہ اسپتال پیر جو گوٹھ بعد میں سول اسپتال خیرپور منتقل کیا گیا تاہم انکی طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے فارغ کر کے گھر منتقل کر دیا گیا۔ احمد پور پولیس کے مطابق ڈاکٹر غلام مرتضیٰ لاکھو کے ساتھ احمد پور کی ملاح برادری کی دشمنی  چل رہی تھی جس پر ملزمان نے ان پر فائرنگ کی۔ واقعہ میں ملوث شفیق ملاح اور منظور ملاح کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ملاح برادری کے افراد کا کہنا ہے کہ 2014 میں ملاح برادری کے دو افراد اوشاق علی ملاح اور پولیس اہلکار امتیاز ملاح قتل ہوئے تھے جس کی ایف آئی آر ڈاکٹر غلام مرتضٰی کے بھائی ارشد لاکھو اور دیگر کے خلاف داخل  ہے ڈاکٹر غلام مرتضیٰ لاکھو کا بھائی ارشد اور دیگر اس ایف آئی آر میں سینٹرل جیل خیرپور میں قید ہیں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے اپنے بھائی اور دیگر کو بچانےکے لیے ملاح برادری پر فائرنگ کا الزام لگا یا ہے۔
تازہ ترین