• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں مزید 44 مقامات پر چارجڈ پارکنگ کافیصلہ، کے ایم سی افسران خود ٹھیکے لینے کیلئے سرگرم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے جنوری 2017؁ء سے مزید 44مقامات سے چارجڈ پارکنگ فیس وصول کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلیں تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے2017؁ء جنوری سے مزید 44مقامات سے چارجڈ پارکنگ کی فیس وصول کرنے کے لئے مقامات کو حتمی شکل دیدی ہے اور دسمبر2016؁ء میں باقاعدہ اس کے ٹھیکے 6ماہ کے لئے دیئے جائیں گے  ذرائع  نے بتایا کہ متعدد ٹھیکوں کو منسوخ کرکے افسران جو کہ آج خود بھی ٹھیکدار  ہیں وہ مزید ٹھیکے خود حاصل کرنے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں جبکہ کے ایم سی کے محکمہ چارجڈ پارکنگ میں 2013؁ء سے کرپشن کے باعث کے ایم سی کو کم ریکوری حاصل ہوسکی لنک روڈ ٹول ٹیکس کی مد میں فائلیں دستیاب نہیں  ہیں جبکہ سالانہ ٹھیکے  کی بجائے 3ماہ کے ٹھیکوں میں بھی افسران حصہ لیتے رہے اور کے ایم سی کو ریکوری حاصل نہ ہوسکی  نو منتخب بلدیاتی نمائندوں اور میئر ، ڈپٹی میئر کے آنے کے بعد بھی کے ایم سی میں کرپشن کے خلاف کسی افسر کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی اور نہ ہی کرپشن کو روکنے کے لئے اقدامات کئے گئے کے ایم سی محکمہ چارجڈ پارکنگ کا عملہ ابھی بھی شاپنگ سینٹروں ،سپر اسٹوروں اور بازاروں سے غیر قانونی طور پر فیس وصول کررہا ہے لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
تازہ ترین