• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت لائبریری میں ترکی کے تعاون سے کلچرل سینٹر قائم کیا جائیگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ سیاحت و ثقافت ،ترکی کے تعاون سے لیاقت نیشنل لائبریری میں سندھ- ترک کلچرل سینٹر قائم کرے گا،اس سلسلے میں فریقین کے مابین ایم او یو پر جلد دستخط کئے جائیں گے۔منگل کو ترکی کے وائس قونصل جنرل کیگری یوسین (Cagri Yuceen)، حسن کوبیک اور موسیٰ ارباس نے صوبائی وزیر برائے سیاحت و ثقافت سید سردار علی شاہ سے انکے دفتر میں ملاقات کے بعد اس منصوبے پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس کلچرل سینٹر میں ترک زبان سکھانے کے لئے کلاسز کا انعقاد کیا جائے گاجبکہ دونوں ملکوں کی ثقافت کو مزید قریب لانے کے لئے مختلف ثقافتی پروگرامزترتیب دیئے جائیں گےاور وقتا فاوقتا سندھی اور ترکی کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے۔ اس کلچرل سینٹر میں سندھی اور ترک ثقافتی اشیاء کو عام لوگوں کے خریداری کے لئے بھی رکھا جائے گا۔
تازہ ترین