• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کی گرفتاری،رہائی کیلئے تھانے جا نیوالے باپ پربھی پولیس کا تشدد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بریگیڈ پولیس نے منگل و بدھ کی درمیانی شب علاقے میں واقع جامع مسجد دارالفلاح کے خطیب اور جماعت اہلسنت کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا ریاض الدین قادری کے بیٹے کو علاقے میں واقع ایک دکان سے گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا اور اس کی رہائی کے لیے مبینہ طور پر رشوت طلب کی واقعے کی اطلاع ملتے ہی مولانا ریاض الدین بریگیڈ تھانے پہنچے تو پولیس نے ان کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے حوالات میں بند کردیا بعد ازاں تھانے کے اہلکاروں کی جانب سے ان کو رہا کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد تھانے کے باہر جمع ہو گئی اور احتجاج شروع کردیا ،جس کے بعد پولیس نے بیٹے کو رہا کردیا ، مظاہرین نے مولانا پر تشدد کے خلاف بدھ کی شام کراچی پولیس آفس کے سامنے بھی دھرنا دیا اور ذمہ دار ایس ایچ اوکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ 
تازہ ترین