• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوالی کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ دیوالی کے تین روزہ تہوار کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی مذہبی تقریب لکشمی پوجا میں شرکت کرنے والے افراد، پجاریوں و دیگر اہم شخصیات اور منتظمین وغیرہ کی سکیورٹی کے ضمن میں پولیس رینج،ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور اس حوالے سے انٹیلی جینس بڑھانے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے مربوط روابط اور معلومات کی شیئرنگ سمیت فوری کاروائی کو خصوصی اہمیت دی جائے۔ 
تازہ ترین