• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیپو سلطان روڈ،موٹر سائیکل سے گر نے والی معمر خاتون گاڑی سے کچل کر جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیروز آباد تھانے کی حدود ٹیپو سلطان روڈ سگنل کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سگنل پر کھڑی موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون نیچے گر گئیں اور عقب سے آنے والی نا معلوم گاڑی نے کچل ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کیا پولیس کےمطابق متوفیہ کی شناخت 65سالہ نورجہاں زوجہ وبدالوحید کے نام سے ہوئی ہے اور مکان نمبر R.890کورنگی نمبر 2کی رہائشی تھی ، متوفیہ اپنے پوتے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر عباسی شہید اسپتال جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوئی ۔ پولیس نے ضا بطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔
تازہ ترین