• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کا دورہ،نارتھ کراچی کی قسمت جاگ اٹھی،کچرا غائب،سڑکیں ہموار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے اقرا یونیورسٹی نارتھ کیمپس کے دورے سے نارتھ کراچی کی قسمت جاگ اٹھی، ڈی ایم سی نے پھرتیاں دکھائیں،کئی برسوں سے سڑکوں اور اطراف میں جمع کچرا صاف کردیا گیا، ابلنے والے گٹروں کی صفائی کر دی گئی، سڑکوں پر گہرے گڑھوں کو مٹی سے بھر دیا گیا۔ جہاں پکی سٹرک نہیں تھی وہاں ٹریکٹر سے ہموار کر کے ٹینکروںسے پانی کا چھڑکاو کیا گیا، علاقہ مکینوں کے مطابق ان کے علاقے سے نہ تو کچرا اٹھایا جاتا تھا نہ گٹروں کی صفائی ہوتی تھی، ٹوٹی ہوئی سڑکوں پر گڑھے پڑ چکے تھے لیکن صبح ان کو حیرت ہوئی جب انھوں نے ڈی ایم سی وسطی کا عملہ صافی کرتا ہو دکھائی دیا، برسوں سے جمع کچرا چند گھنٹے میں صاف ہوگیا، نکاسی آب کا نظام درست کردیا گیا اور مٹی دبانے کے لئے پانی چھڑکا گیا، جب انھیں پتا چلا کہ یہ صفائی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آمد کی وجہ سے ہو رہی تھی وہ خوش ہوئے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہر ماہ ایک مرتبہ آجایا کریں تا کہ علاقے کی صفائی ہوسکے، وزیر اعلیٰ سندھ نےاقرا یونیورسٹی نارتھ کیمپس کی تقریب کےدوران سڑکوں کی حالت پر افسوس کا اظہار کیا اور جلد نارتھ کراچی کی سڑک کی تعمیر کا بھی وعدہ کیا۔
تازہ ترین