• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع جنوبی میں گھروں سے کچرا اٹھانے کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور چین کی کمپنی سنگھائی کانگجائی کے مابین معاہدے کے تحت کراچی کے ضلع جنوبی میں مذکورہ کمپنی گھر گھر سے کچرا اٹھا کر کمیونٹی ڈسٹ بن اور بعد ازاں وہاں سے گاربیج اسٹیشن ٹرانسفر کرے گی،کمپنی مشینیوں اور دیگر ذرائع سے صفائی کو ممکن بنائے گی اور اہم سڑکوں کی دھلائی بھی کی جائے گی، اس سلسلے میں معاہدہ پر باقاعدہ دستخط بدھ کے روز وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے دفتر میں ہوئے، جس میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی ڈاکٹر اے ڈی سنجانی اور چائنا کی کمپنی کے صدر نے وزیر بلدیات سندھ جام خان شور اور منتخب چیئرمین ڈی ایم سی جنوبی ملک فیاض کی موجودگی میں دستخط کئے، اس موقع پر وزیر بلدیات نے کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پہلے مرحلے میں کراچی کے مختلف اضلاع اور بعد ازاں سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں مذکورہ کمپنی سے معاہدے کرے گی۔
تازہ ترین