• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کی شوریٰ کا اجلاس،کراچی کے ذمہ داران کی تقرری

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کی شوریٰ کے اجلاس میں آئندہ تین سال کے لیے اپنی ذمہ داری کا حلف اُٹھالیا ۔بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن نے شوریٰ سے مشورے کے بعد نئے نظم کی تشکیل کر تے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے ذمہ داران کی تقرری بھی کی ۔جس کے مطابق عبد الوہاب کراچی کے سیکریٹری مظفراحمد ہاشمی، برجیس احمد ،ڈاکٹر اسامہ رضی،ڈاکٹر واسع شاکر اور مسلم پرویز نائب امراءکراچی جبکہ سیف الدین ایڈوکیٹ ،راشد قریشی اور انجینئر عبدالعزیز ڈپٹی سیکریٹری ہوں گے۔
تازہ ترین