• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحق افراد کی خدمت کرنا انسانیت ہے، عامر خان

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) مشہور پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا غریب اور مستحقین افراد کی خدمت کرنا انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے ان خیالات کا اظہار باکسر عامر خان نے وٹفورڈ کے مقامی میں عامر خان چیرٹی فائونڈیشن کے زیر اہتمام ہونے والے چیرٹی ڈنر میں کیا۔ انہوں نے ہماری چیرٹی پاکستان سمیت افریقہ اور دوسرے ملکوں میں عوام کے فلاحی کاموں میں مدد کرتی ہے۔ ان کو صاف پینے کا پانی مہیا کرنا، شمسی توانائی، سکولز، روڈ، تعلیم، صحت و ادویات اور ضروریات زندگی مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا یہ حقیقت ہے فلاحی کاموں مشکلات ضرور ہیں مگر یہ انسانیت کی خدمات کیلئے ضروری ہیں۔ اس سے دلی سکون ملتا ہے۔ ہمیں فلاحی اوررفاع عامہ کے کاموں میں بڑھ کر حصہ لینا چاہئ۔ ہمارا دین انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب میں وٹفورڈ بارو کونسلر کے چیئرمین ڈہرن نے بھی عامر خان کے رفاعی کاموں کی تعریف اور مدد کایقین دلایا۔ عامر خان جب ہال میں داخل ہوئے تو عوام نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔ چیرٹی میں کثیر رقم جمع ہوئی، زیادہ وٹفورڈ کی کمیونٹی نے فنڈز دئیے۔ پروگرام میں پروفیسر لیاقت علی خان، کونسلر سہیل بشیر، کونسلر نائیجل، کونسلر سردار آصف، کونسلر سردار حسن، حاجی محمد منیر، حافظ عباد کیٹرنگ، نجیب اللہ، رضوان احمد، منصور کیانی، محمد طارق، عثمان علی خان، بختاور علی خان سمیت کثیر تعداد میں مرد وخواتین نے شرکت کی۔
تازہ ترین