• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی کشمیریوں کا آج احتجاج نئی تاریخ رقم کرے گا

برمنگھم(نمائندگان جنگ/ پ ر)برٹش کشمیریوں کا احتجاج آج 10ڈائوننگ سٹریٹ میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔ آج کا احتجاجی مظاہرہ برطانوی وزیراعظم کو آئندہ ماہ دورہ بھارت کے موقع پر مسئلہ کشمیر اٹھانے پر مجبور کردے گا۔ برٹش کشمیریوں اور آل ٹارٹیز کے اس نمائندہ احتجاج پر عالمی سطح پراتحاد کی نئی فضا قائم ہوگی۔ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت برٹش کشمیریوں کے اس احتجاجی مظاہرہ کو کامیاب کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیرحق خود ارادیت کے چیئرمین اور برٹش کشمیریوں کے احتجاج کے آرگنائزر راجہ نجابت حسین، سردار عبدالرحمٰن خان، محمداعظم، کونسل یاسمین ڈار، امجد حسین مغل روبینہ خان، شاہدہ خان، فرزانہ مغل، یاسمین عالم، کومل خان، صوبیا خان، کونسلر کنیز اختر، جموں و کشمیر مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر راجہ زبیر اقبال کیانی، راجہ امجد خان، PTI فاروڈ بلاک کے رہنما ظہور سرور سمیت کثیر تعداد میں رہنمائوں نے اس عزم کا اظہارکیا۔دریں اثنا کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر مفتی فضل احمد قادری نے کہا ہے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے نریندر مودی جیسے لوگ عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ آج بھارت ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے میں عالمی برادری سے مطالبہ کی جائے گا کہ مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات کے پیش نظر بھارت پر دبائو ڈالا جائے وہ پر امن اور مذاکرت سے مسائل کو حل کرے، بھارتی ہائی کمیشن کو یادداشت پیش کی جائے گی کہ کشمیریوں کے ساتھ کیے گے وعدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے۔
تازہ ترین