• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز میں 2روزہ عالمی حلال فوڈ کانفرنس کا انعقاد

برسلز(حافظ انیب راشد) حلال فوڈ کونسل آف یورپ کے زیر اہتمام 2روزہ بین الاقوامی حلال فوڈ کانفرنس گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی۔ اسلامک فوڈ اینڈ نیوٹریشن کونسل آف امریکہ کے تعاون کے ساتھ منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں  ابھرتی ہوئی حلال مارکیٹ کے حوالے سے انڈسٹری ، حلال سرٹیفکیشن باڈیز اور مسلم ممالک کے متعلقہ محکموں کے سربراہان کے درمیان گفتگو ہوئی ۔ کانفرنس کے مختلف سیشنز میں بتایا گیا کہ دنیا میں حلال مارکیٹ تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ دنیا سٹینڈرڈ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نارتھ امریکہ اور یورپ میں حلال فوڈ اور دیگرمتعلقہ اشیا کی تجارت کا حجم 48 بلین ڈالر رہا جبکہ اس دوران معلومات میں اضافے کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک میں حلال سرٹیفکیشن کے لئے قوانین میں بھی سختی آئی گئی، HFCEکے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حاجی محمد صادق نے اپنے ابتدائی خطے میں بتایا کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، ماروکسو اور پاکستان میں حلال اشیاء سے متحلقہ اتھارٹیز اور قوانین وجود میں آئے ہیں جبکہ دوسری طرف صرف یورپ میں 500(کمپنیاں) تجارتی ادارے ہزاروں مختلف اشیاء بنارہے ہیں اس موقع پر دیگر ماہرین نے بتایا کہ حلال سرٹیفکیشن صرف گوشت کے لئے ہی نہیں ہوتی بلکہ اس کا دائرہ انتہائی وسیع ہے۔انہوں نے کہا کہ مثال کے طورپر آگاہ کیا کہ ایک شخص کو صحت کے معیار کے طورپر دن میں 2ہزار کیلوریز کی ضرورت پیش آتی ہے اس میں گوشت کا حصہ صرف 500کیلو رین ہیں تو باقی 15000 کیلوریز کے حصول کے لئے ایک مسلمان جو اشیاء استعمال کرتا ہے وہ بھی حلال ہونا ضوری ہیں۔ اس موقع پر کانفرنس میں موجود انڈسٹری کے نمائندگان نے مسلم ممالک کے حلال اتھارٹی کے ذمہ داران کے سامنے اپنے مسائل رکھے جبکہ اتھارٹی کے ذمہ داران نے انہیں یقین دلایا کہ اس حوالے سے متعلقہ قانون سازی کرتے ہوئے انڈسٹری کی تجاویز کومد نظر رکھا جائے گا۔ کانفرنس میں جن اہم مقررین نے اپنے خیالات کااظہار کیا انہیں ملائیشیا اور کروشیا کے سفیر، امریکہ سے ڈاکٹر محمد منیر چوہدری برطانیہ سے ڈاکٹر محمد عابد مسعود، ڈاکٹر محمد طاہر لطیف، محمد ثاقب اور انڈونیشیا اور ملائیشیا کے حلال اتھارٹی کے ذمہ داران شامل ہیں۔ اس کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، قاری انصر نورانی نے یہ سعادت حاصل کی جبکہ آخر میں حلال فوڈ کونسل آف یورپ کے ڈائریکٹر اقبال قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں اس حلال کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اکنامک منسٹر عمرحمید نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان میں حلال فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں آچکا ہے۔ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ ان قوانین کا جائزہ لیں اور پاکستان کو اپنی آرا سے آگاہ کریں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کمرشل قونصلر نسیم راشد بھی موجود تھے۔
تازہ ترین