• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظالم کے باوجود بھارت کشمیریوں کا سر نہیں جھکا سکا، مہرالنساء

سلائو (راجہ فیض سلطان) مسلم کانفرنس کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب سلائو میں منعقد ہوئی، مسلم کانفرنس کی مرکزی جنرل سیکرٹری مہرالنساء، سابق ممبر فیڈرل کونسل چوہدری محمد خان، نذیر شال، چوہدری تبسم، سردار شکیل، راجہ اسحق، راجہ الیاس، پروفیسر امتیاز، چوہدری زیارت، راجہ یعقوب، لالہ گل نواز، حافظ اسلم، امجد عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مظالم اور ریاستی جبر و دہشت گردی کے باوجود کشمیری حق خودارادیت سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں، بھارتی فوجیں نہتے کشمیریوں کو شہید کررہی ہیں، بھارت ہٹ دھرمی کررہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے، مسلم کانفرنس بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے27 اکتوبر کو بھرپور مظاہرہ کرے گی۔ سلائو کی ڈپٹی میئر عشرت شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو آزادی اور مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرکے کشمیریوں کو حکومت بنانے کا حق دیا جائے۔
تازہ ترین