• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز میں کشمیر کاز کے لئے ملین مارچ عالمی ضمیر جھنجھوڑ دے گا، سعید بھٹی

لندن (پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کی ہدایات پراے پی ایم ایل برطانیہ کے مرکزی صدرسعیدبھٹی ،سیکرٹری جنرل چوہدری تبریز اورا، سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی نے کہا ہے کہ برسلز میں کشمیرکازکیلئے ملین مارچ عالمی ضمیرکوجھنجوڑے گا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی کشمیر کاز کے ساتھ کمٹمنٹ سے کوئی انکار نہیں کرسکتابھارتی مظالم کیخلاف سربکف کشمیریوں کواس پُرآشوب دورمیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔27اکتوبر کوبرسلز میں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے تاریخی ملین مارچ کی بازگشت بھارت سمیت دنیا بھرمیں سنی جائے گی ۔برطانیہ اوریورپ میں مقیم پاکستان ،جموں وکشمیر اورآزادکشمیر کے شہری جوق درجوق ملین مارچ میں شریک ہوں گے ۔یورپی ملکوں سے بھی اے پی ایم ایل کے عہدیداران اورکارکنان کی ملین مارچ میں شرکت یقینی ہے ۔ اس امرکافیصلہ گذشتہ روز اے پی ایم ایل کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیاجس میںاے پی ایم ایل اوورسیز کے مرکزی صدر افضال صدیقی ، مرکزی صدربرطانیہ سعیدبھٹی،سیکرٹری جنرل چوہدری تبریز اورا،سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی ،نائب صدورسیدمدبربخاری ،سیّدعلی جعفری ،سیّدنایاب زیدی ،عمران طاہررضوی ،قاضی رزاق ،وقاص مرزا،صدرویمن ونگ نجمہ شاہین ،صدرمینارٹی ونگ عمانویل رائے ،صدرلائرزونگ ذوالفقاردین شریک ہوئے ۔کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملین مارچ میں اے پی ایم ایل کی بھرپورنمائندگی کیلئے مختلف کمیٹیاں بنادی گئی ہیں۔اجلاس کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی نے کہا کہ ہم اپنے قائدپرویز مشرف کے ویژن کی روشنی میں آزادی کشمیر کیلئے ہرتدبیرکریں گے۔
تازہ ترین