• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز میں لگائے جانے والے کیمروں کی تعداد3000سے بڑھ گئی

برسلز(نمائندہ جنگ) یورپ کے دارالحکومت برسلز میں صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے کیمروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی مقامات پر لگائے جانے والے کیمروں کی تعداد 1365ہوچکی ہے یہ ان 1800کیمروں کے علاوہ ہیں جو پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر پرائیویٹ جگہوں پر موجودہ ہیں۔ برسلز میں عوامی مقامات پر کیمرے لگانے کا سلسلہ 1990میں شروع کیا گیا تھا جن میں سے زیادہ تر پولیس نے ان علاقوں میں لگائے جہاں تارکین وطن کی زیادہ تعداد پائی جاتی ہے سیکورٹی کیلئے پولیس کی جانب سے کیمروں پر انحصار کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ10سال میں ان کی تعداد 192سے بڑھ کر 796ہوچکی ہے جبکہ پولیس انٹرنیشنل ٹرین سٹیشن مدی MIDI اور اس کے قرب وجوار میں 180نئے کیمرے لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
تازہ ترین