• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا کے قومی دن کی تقریب، مہمانوں کا دو نومبر کو ممکنہ تصادم کے خدشے کا اظہار

اسلام آباد (صالح ظافر) مقامی ہوٹل میں آسٹریا کے قومی دن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔ مہمانوں کی اکثریت 2؍ نومبر کو پیدا ہونے والی صورتحال اور امکانات پر بات کرتی نظر آئی۔ انہوں نے مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تصادم کے خدشے کا اظہار کیا۔ میزبان سفیر ڈاکٹر بریجیٹا بلاہا بھی اپنے پاکستانی مہمانوں سے اسی موضوع پر بات کرتی نظر آئیں۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار تنویر حسین چیف گیسٹ تھے جبکہ سابق وزیر اطلاعات شیری رحمان، سابق وزیراعلیٰ صوبہ سرحد سلیم سیف اللہ اور عزیز بولانی نمایاں مہمانوں میں شامل تھے۔ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا نے مستقبل قریب میں پیش آنے والے واقعات کے متعلق سوالات کرتے نظر آئے۔
تازہ ترین