• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اے دل ہے مشکل ‘پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی، بھارتی تقسیم ساز ادارے کی تصدیق

لاہور(خالد محمود خالد) بھارت کی 2؍ فلمیں کرن جوہر کی ’اے دل ہے مشکل‘ اور اجے دیوگن کی ’شیوے‘ پاکستان میں سنیما گھروں کی زینت نہیں بن سکیں گی۔ فلموں کے بھارتی تقسیم ساز ادارے ’فوکس اسٹار‘ اور ’ریلائنس انٹرٹینمنٹ‘نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ دونوں فلمیں پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائیں گی ان کی ریلیز کے سلسلے میں جو خبریں آرہی ہیں وہ صرف اندازوں پر مبنی ہیں۔ دونوں اداروں کے نمائندوں نے ایک بھارتی ٹی وی کو بتایا کہ اڑی کے واقعہ کے بعد سے بھارتی فلموں کے پرنٹ پاکستان نہ بھیجنے کا جو فیصلہ کیا گیا تھا اس کا اطلاق مذکورہ دونوں فلموں پر بھی ہوگا۔ بھارت میں دونوں فلمیں 28؍ اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہیں۔
تازہ ترین