• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فونز کی اسمگلنگ روکنے کا سافٹ ویئر جنوری 2018سے کام شروع کردیگا

اسلام آباد (زبیر قصوری) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں موبائل فونز کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے موبائل فون کمپنیوں کے ساتھ مل کر ایک جامع پروگرام بنایا گیا ہےجس کے تحت جنوری2018 ء  مین ڈی آئی آر نامی سوفٹ وئیر کام شروع کر دیگا۔ اس سوفٹ وئیر کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے ادارے ایف بی آر پاکستان اور موبائل فون کمپنیاں ایک سسٹم پر کام شروع کر دیں گی جسکے تحت باہر سے آنے والے غیر قانونی موبائل فونز کی روک تھام کی جا سکے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سوفٹ وئیر کے ذریعے باہر سے آنے والا ہر وہ فون غیر قانونی تصور کیا جائیگا جس کا باقاعدہ ٹیکس اور آئی ایم ای نمبر اس سسٹم میں درج نہیں ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ کوئی بھی غیر قانونی موبائل فون ٹیلی کام آپریٹرز کی سروس پر کام نہیں کر سکے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جنوری 2018ء سے پہلے ملک میں آنے والے غیر قانونی موبائل فونز کی قانونی حیثیت کو چھوٹ دے دی جائے گی اور وہ لیگل تصور کیا جائے گا۔
تازہ ترین