• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان لسٹڈ پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے بونس شیرز کا نیا پروسیجر بنا دیا گیا

 اسلام آباد (حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو  نےبونس شیئرز کی ویلیو کا تعین کرنے کیلئے سپیشل پروسیجر کا اعلان کر دیا ہے یہ سیکشن236- این کے تحت جاری کر دیا گیا ہے اس میں ان لسٹڈ  پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے شیئرز کی بریک اپ ویلیو کا پروسیجر دیا گیا ہے سیکشن 236- این اس بات کا متقاضی ہے کہ بونس شیئرز کی ویلیوٹیکس  کےمقاصد کیلئے یا تو اس کی ظاہری قدر وقیمت (Face Value) یا اس کی بریک اپ ویلیو میں سے جو زیادہ ہوگی اسے لیا جائیگا۔ ایف بی آر نے اس سلسلے میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کے بعد  نئےرولز اور پروسیجر وضع کر کے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
تازہ ترین