• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل ٹینکرآتشزدگی،بحریہ ٹائون ریسکیوٹیم نےآگ بجھانے میں مثالی کردار ادا کیا

راولپنڈی(جنگ نیوز)بحریہ ٹائون کی ریسکیو ٹیم نے رولپنڈی گلریز کے علاقہ میں گزشتہ شام آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے باعث قریبی پلازہ کو لگنے والی آگ کو بجھانے میں مثالی کردار ادا کیا،بحریہ ٹائون کی ایمبولینسز نے زخمیوں کو فوری طور پر سفاری ہسپتال بحریہ ٹائون منتقل کیا گیا جہاں پر زخمیوں کو علاج معالجے کی سہولتیں دی گئیں۔بحریہ ٹائون کی ریسکیو ٹیم سب سے پہلے جائے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا اور صرف ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو ٹیم نے آگ بجھانے کیلئے جدید ترین کیمیکل’’فلوروپروٹین فوم‘‘ کا استعمال کیا جو کہ آئل ٹینکر کی وجہ سے لگنے والی ہولناک آگ کو بجھانے میں انتہائی موثر ہوتاہےاس موقع پر زخمیوں نے بحریہ تائون انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔  
تازہ ترین