• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کوئٹہ، شٹرڈائون، قومی پرچم سرنگوں،عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ، تربتا اور پنجگور کے شہداء سپردخاک، زخمی اہلکار چل بسا

 کوئٹہ (نمائندہ جنگ) کوئٹہ کے  پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کے خلاف مرکزی انجمن تاجران بلوچستان ٗ پشتونخوا میپ اور جمعیت نظریاتی کی اپیل پر صوبائی دارالحکومت میں شٹرڈائون رہا، تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہے ، ٹریفک بھی معمول سے کم تھی ، شہرکے اکثر نجی تعلیمی ادارے بند رہے ،جبکہ دوسرے روز بھی صوبے میں سوگ اور قومی پرچم سرنگوں رہا، آپریشن میں زخمی ہونے والا پاک فوج کامزید ایک جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا پاکستان بارکونسل کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بھی بائیکاٹ کیا گیا، تربت اور پنجگور سے تعلق رکھنے والےشہداء کو آبائی علاقوں میں سپر د خاک کر دیاگیاسانحے میں شہید اہلکاروں میں سے بیشترکاتعلق اندرون بلوچستان دوردراز علاقوں سے تھا،کچھ کے لواحقین کو تو اپنے پیاروں کی میتیں اپنے آبائی علاقوں میں لے جانے کیلئے ایمبولینس مل گئیں، کچھ کو خصوصی جہاز بھی میسر رہا،تاہم کچھ شہداء کی میتیں لے جانے کیلئے لواحقین کو محض نجی مسافر گاڑیوں پر اکتفاکرناپڑا، باچا خان چوک پر تاجر وں نے دہشت گردوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔
تازہ ترین