• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی اقتصادی ترقی متاثر کن ہے، ایشیائی بینک

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر تاکیکو ناکائو نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی متاثر کن ہے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ایشیا اور یورپ کے فاصلے کم ہونگے ، گورننس اور سکیورٹی کی صورتحال حکومت پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے حکومت کرپشن کی روک تھام اور ٹیکس چوری روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے حکومت کو اصلاحات کا عمل جاری رکھنا چاہیے، توانائی اور بنیادی ڈھانچہ میں ایشیائی ترقیاتی بنک معاونت کر رہا ہے، کیرک ممالک کیلئے مالی معاونت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے،ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کیلئے کسی قسم کی امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائے بغیر کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم بڑا منصوبہ ہے مگر ڈیم کیلئےفنڈز فراہم کرنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہو ا کیونکہ دیامر بھاشا ڈیم جیسا میگا پروجیکٹ پر فنانسنگ اے ڈی پی کے بس سے باہر ہے اس کیلئےدیگر ڈونر سے بھی فنانسنگ حاصل کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ دیگر ڈونر ز کے ساتھ مل کر اس کی فیزیبلٹی تیار کررہا ہے ،وہ گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ، ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کوواہگہ، چمن اور طورخم کے ذریعے خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بڑھانےکیلئے26ارب 50کروڑ روپے کی رقم فراہم کرے گا پاکستان اور اے ڈی بی حکام کے مابین خطہ کے ممالک کے مابین بارڈر سروس بہتر بنانے کے معاہدے پر دستخط ہوئے ، پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور پاکستان میں اے بی ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔
تازہ ترین