• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی صورتحال کے پیش نظر جلسے، جلوسوں پر پابندی ہونی چاہئے،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ عدالت نے غیر جانبدارانہ انتخابات کیلئے اقدامات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری قرار دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ انتخابی اخراجات کی نگرانی کرےکوئی امیدوار اخراجات کی حدسے تجاوز کرے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔بدھ کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کی زیرصدارت سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کواختیار ہے کہ انتخابی اخراجات کی نگرانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجود ہ ملکی صورتحال میں پرامن انتخابات کیلئے جلسے، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی ہونی چاہئے۔ اس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکتا ہے اورالیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابی ضابطہ اخلاق تیار کیا ہے۔
تازہ ترین